mola bux rajar
New's And New Pic's And Good Video's
📖 پوسٹ کا عنوان:
قرآن کی پہلی روشنی – ہدایت کا آغاز
🌟 آیت:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ:
"شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے۔"
(پارہ 1، آیت 1، رکوع 1)
🕊 پیغام:
ہر کام کا آغاز اللہ کے نام سے کرنا ہمیں سکھاتا ہے کہ اصل طاقت، رحمت اور کامیابی کا سرچشمہ صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
یہ آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے، اور جب ہم زندگی کے کسی بھی راستے پر قدم رکھیں تو سب سے پہلے اسی ذات پر بھروسہ کریں جو مہربان ہے، رحم والا ہے۔
🕋 سبق:
جو شخص بسم اللہ کے ساتھ زندگی کی شروعات کرتا ہے، وہ اللہ کی حفاظت، برکت اور محبت کے سائے میں رہتا ہے۔
📝 یاد رکھیں:
اللہ کی رحمت سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں، اور اس کے نام سے بہتر کوئی آغاز نہیں۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ:
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(1)
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ(2)
بہت مہربان رحمت والا۔
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِﭤ(3)
جزا کے دن کامالک۔
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُﭤ(4)
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(5)
ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰ
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے احسان کیا
غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ(7)
نہ کہ ان کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا
کامیاب طالب علم کیسے بناجائےکامیاب طالبِ علم کیسے بنا جائے؟
تعلیم کے میدان میں کامیابی کے لیے ذہانت کے ساتھ محنت اور منصوبہ بندی بھی ضروری ہوتی ہے۔ ذیل میں کچھ مفید مشورے پیشِ خدمت ہیں، جن پر عمل پیرا ہوکر آپ اپنے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے روشن طالب علم بن سکتے ہیں۔
اگر آپ میں ذہانت کی کمی ہے تو کیا ہوا، آپ اپنی محنت سے اس کمی کو پورا کرسکتے ہیں، اور اگر آپ ذہین ہیں تو آپ کو ان مشوروں پر تو ہر صورت عمل کرنا چاہیے، کیوں کہ ذہانت اور محنت اکٹھے ہوجائیں تو پھر انھیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔کیا آپ ناقابلِ شکست بننے کے لیے تیار ہیں؟
منصوبہ بندی
محض اتنا کافی نہیں کہ آپ ٹیسٹ اور امتحانات کی ڈیڈلائنز کو اپنے ذہن میں رکھے رہیں۔ آپ کو ایک واضح اور متوازن منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ امتحانات کے قریب آپ زیادہ پڑھائی کی وجہ سے تھک نہ جائیں اور آپ کو ساری ساری راتیں جاگ کر نہ پڑھنا پڑے۔جیسے ہی آپ کو ہر کلاس کا نصاب مل جائے، تو فوراً کیلنڈر اُٹھائیں اور ہر اہم سنگِ میل کے لیے ڈیڈلائن مارک کردیں۔
یاد رکھیں، آپ کا اسٹڈی پلان اور سیشنز کا شیڈول ایسا ہو کہ اس میں آپ روزانہ، مستقل مزاجی سے اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ تعلیم کے پورے عرصے کے دوران روزانہ محدود وقت کے لیے مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھنے سے آپ کونصاب کو سمجھ کر پڑھنے اور یاد کرنے میں آسانی رہے گی اور کوئز یا ٹیسٹ یا امتحان سے ایک رات قبل ذہنی اذیت سے نہیں گزرنا پڑے گایا پوری رات جاگ کر نہیں پڑھنا پڑے گا۔
اہداف کا تعین
آپ کو اس بات کا واضح علم ہونا چاہیے کہ ہر اسٹڈی سیشن سے آپ ایساکیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو آپ کے مجموعی تعلیمی اہداف کے حصول میں اہم ثابت ہو۔ جیسے، اہم ناموں، تاریخوں اور موضوع یا پڑھنے کے اسائنمنٹس کا خاکہ تیار کریں۔
مشکل کو محنت سے آسان بنائیں
کامیاب طلباء دانشورانہ چیلنج کے لیے ہر وقت خود کو تیار رکھتے ہیں۔ پڑھائی کرتے وقت، وہ اپنی سوچ میں انتہائی واضح ہوتے ہیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں اور کیوں پڑھ رہے ہیں۔ جب وہ کلاس میں جاتے ہیں، بحث و مباحثے میں شریک ہوتے ہیں اور سوالوں کے تفصیلی جوابات دیتے ہیں۔ مشکل مضامین اور اسائنمنٹس کو سیمسٹر کے شروع میں ہی لے لیتے ہیں۔
سیمسٹر کے شروع میں آپ تروتازہ ہوتےہیں اور مشکل مضامین اور اسائنمنٹس کو احسن طریقے سے بروقت مکمل کرسکتے ہیں۔ مشکل اسائنمنٹس پہلے مکمل کرکے آپ باقی کے پورے سیمسٹر میں پراعتماد رہتے ہیں اور اس اعتماد کے بل بوتے پر آپ کی مجموعی تعلیمی کارکردگی کئی گنا بہتر ہوجاتی ہے۔
پیشگی تیاری
کسی بھی کلاس میں شرکت سے پہلے کلاس مٹیریل بغور پڑھ لیں، اسی طرح پڑھائی کرنے سے پہلے رِیویو نوٹس پڑھنے کی عادت پختہ کرلیں۔کامیاب طلباء، کلا س میں جو سیکھ کر آتے ہیں، گھر پر یا کلاس کے بعد اسے دوبارہ اچھی طرح پڑھتے اور سمجھتے ہیں، تاکہ دی گئی اسائنمنٹس کو ذہانت مندانہ طریقے سےمکمل کرسکیں، نئے تصورات (کانسپٹس)سیکھ سکیں اور اگلی کلاس کے لیے خود کو مکمل طور پر تیار کرسکیں۔خود کو اگلی کلاس کے لیے اس طرح تیار کریں کہ آپ مزید معلومات کے لیے مؤثر، متاثرکن اور دلچسپ سوالات پوچھ سکیں۔
اہم بات
آپ کے پروفیسر نے سیکھنے اور سمجھانے کے لیے جو مٹیریل دیا ہے، اس میں حقیقی دلچسپی ظاہر کریں۔ کلاس میں متعلقہ سوالات پوچھیں، دفتری اوقات میں پروفیسر کے آفس میں جائیں یا کلاس سے پہلے یا بعد میں ان کے ساتھ گفت و شنید کریں۔ ضرورت محسوس کریں تو پروفیسر یا ان کے کلاس اسسٹنٹ کو اسائنمنٹس پرمزید وضاحت کے لیے ای میل کریں۔
اسٹڈی گروپس میں وقت کا اچھا استعمال کریں۔ کلاس ڈسکشن یا اسٹڈی گروپ میں شامل ہونے سے آپ کو تصورات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح، ان تصورات کو دیگر طلباء کو سمجھانے سے آپ کی گرفت مزید مضبوط ہوجائے گی۔
صحت ہزار نعمت
تین چیزوں کو اپنی زندگی میں کبھی نظرانداز نہ کریں۔ رات کی اچھی نیند، اچھی غذاء اورکچھ ہلکی پھلکی جسمانی ورزش۔ تعلیم کے میدان میں کامیابی کے لیے صحت مند رہنا بنیادی ضرورت ہے، کیوں کہ کوئز، ٹیسٹ پیپر یا امتحان کے وقت بیماری کا عذر کام آنے والا نہیں
23/10/2024
رسولؐ، حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا :اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے میرے بندو…میں نے ظلم کو اپنے آپ پر حرام کر رکھا ہے اور اسے باہم تمہارے درمیان بھی حرام قرار دیا ہے،اس لیے ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔
اے میرے بندو…تم سب گم کردہ راہ ہو ،سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں،تو مجھ سے ہدایت چاہو، میں تمہیں ہدایت دوں گا۔اے میرے بندو…تم سب بھوکے ہو، سوائے اس کے جسے میں کھلاؤں، تو مجھ سے کھانا طلب کرو،میں تمہیں کھلاؤں گا۔ اے میرے بندو…تم سب برہنہ ہو، سوائے اس کے جسے میں کپڑے پہناؤں تو تم مجھ سے کپڑے طلب کرو، میں تمہیں پہناؤں گا۔
اے میرے بندو…تم رات دن خطائیں کرتے ہو اور میں تمام گناہ معاف کرتا ہوں، تو تم مجھ سے معافی طلب کرو، میں تمہیں معاف کروں گا۔اے میرے بندو…نہ تو تم میں مجھے نقصان پہنچانے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے کہ تم مجھے نقصان پہنچاؤ اور نہ تم میں مجھے نفع پہنچانے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے کہ تم مجھے نفع پہچاؤ۔اے میرے بندو…اگر تمہارا پہلا اور آخری آدمی اور تمہارے انسان و جنات (تمام کے تمام) تمہارے سب سے متقی شخص کی دل کی طرح ہوجائیں تو اس سے بھی میری بادشاہت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا۔
اے میرے بندو…اگر تم میں سے پہلا اور آخری آدمی اور تمہارے انسان و جنات (تمام کے تمام) تمہارے سب سے برے آدمی کے دل کی طرح ہوجائیں،تب بھی میری بادشاہت میں اس سے کوئی کمی نہیں آسکتی۔اے میرے بندو…اگر تم میں سے پہلا اور آخری آدمی اور تمہارے انسان و جنات (سب کے سب)کسی ایک میدان میں کھڑے ہوجائیں اور مجھ سے اپنی اپنی خواہش کے مطابق مانگیں اور میں ہر انسان کو اس کی طلب (کے مطابق) دے دوں تو جو کچھ میرے پاس ہے، اس میں سے اس سے زیادہ کم نہیں ہوگا، جتنا ایک سوئی سمندر میں ڈال کر نکال لی جائے تو اس سے (سمندر کا پانی)کم ہوگا۔ اے میرے بندو… یہ تمہارے اعمال ہیں،جنہیں میں تمہارے لیے شمار کرتا ہوں اور تمہیں (ان کی جزا) پوری پوری دیتا ہوں، تو جو بھلائی پائے، وہ اللہ کا شکر ادا کرے اور جو اس کے علاوہ پائے، وہ سوائے اپنے نفس کے کسی کو ملامت نہ کرے۔ (صحیح مسلم،رقم الحدیث(2577)
Rizk ki fikar mat karo wo allah ki zimewari hai
Akhrat ki fikar karo wo tumhari zimewari hai
M.B.R.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Shahdadpur
68100