Hakeem Qamar Jatala
بے لوث خدمت خلق
01/08/2024
21/05/2024
عید کے دنوں میں ٹماٹر چار سو روپیہ کلو ہو جاتا ہے
لیکن کمرشل کیچپ کی قیمت نہیں بڑھتی ۔۔
کیونکہ کمرشل کیچپ میں ٹماٹر ہوتا ہی نہیں ۔۔۔۔
یہ لیجئے عید کے لئے گھر میں تیار کیچپ ۔۔۔
Recipe
ٹماٹر 1 کلو
پیاز 2 عدد
چینی 1 کپ
سفید سرکہ 1 کپ
کارن فلور 2 چمچ
نمک + سرخ مرچ 1 چمچ
ٹماٹر لے کر ان کو اچھی طرح بوائل کر لیں ۔۔۔
جب اچھی طرح گل جائیں تو انہیں بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔۔۔
اس کے بعد چھان لیں چھلکے اور بیج وغیرہ الگ کر کے پھینک دیں باقی جوس جو ہے اس کو الگ برتن میں ڈال کر ہلکی انچ پر پکائیں اور اوپر بیان کی گئی تمام چیزیں اس میں ڈال دیں یہاں تک کہ وہ پک کر گاڑھا ہو جائے ۔۔
لیکن یاد رکھیں صرف کارن فلور پانی میں حل کر کے اخر میں ڈالیں۔۔۔
اب اپ کا کیچپ تیار ہے ٹھنڈا ہونے کے بعد بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں
27/04/2024
ﻧﺴخہ بال سیاہ کرنے کے لیے
ﺳﻔﯿﺪ ﺑﺎﻝ ﺳﯿﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ھوالشافی
ﺁﻣﻠﮧ ﺧﺸﮏ 100ﮔﺮﺍﻡ،
ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺳﯿﺎﮦ 100ﮔﺮﺍﻡ، ﺛﻨﺎﻣﮑﯽ100ﮔﺮﺍﻡ،
ﻓﻠﻔﻞ ﺩﺭﺍﺯ50ﮔﺮﺍﻡ ،
ﮐﻮﺯﮦ ﻣﺼﺮﯼ 1 ﮐﻠﻮ ،
ﺗﺮﮐﯿﺐ ﺗﯿﺎﺭﯼ : ﺛﻨﺎﻣﮑﯽ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ ﺗﻨﮑﮯ ﺷﺎﻣﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺳﯿﺎﮦ ﮐﻮ 200 ﮔﺮﺍﻡ ﺩﯾﺴﯽ ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻠﮑﺎ ﺳﺎ ﺑﮭﻮﻥ ﻟﯿﮟ ﺑﺮﯾﺎﮞ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯﮔﺎ ﭘﮭﺮ ﺳﺐ ﺍﺩﻭﯾﮧ ﮐﺎ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﺳﻔﻮﻑ ﺑﻨﺎﻟﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺯﮦ ﻣﺼﺮﯼ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﺮﮐﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺁﺩﮬﺎ ﮐﻠﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﮐﮯ ﮨﻠﮑﯽ ﺁﻧﭻ ﭘﺮ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﭘﮑﺎﺋﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻗﻮﺍﻡ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﻭﯾﮧ ﮐﺎ ﺳﻔﻮﻑ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﯾﮟ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﮯ ﺟﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﮈﺍ ﮑﺮ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮐﮭﯿﮟ
ﻣﻘﺪﺍﺭﺧﻮﺭﺍﮎ: ﺁﺩﮬﺎ ﭼﻤﭻ ﭼﺎﺋﮯ ﻭﺍﻻ ﺻﺒﺢ ﻧﮩﺎﺭ ﻣﻨﮧ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﺠﮯ ﺧﺎﻟﯽ ﭘﯿﭧ ﺍﯾﮏ ﮔﻼﺱ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﺩﻭﺩﮪ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﺩﻭﻣﺎﮦ ﺗﮏ
ﺑﺎﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﺵ ﺗﻠﯽ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﯾﮟ .
ﻓﻮﺍﺋﺪ : ﻗﺒﺾ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﺪﮦ ﮐﺎ ﻓﻌّﻞ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ.
ﺳﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺍﻭﺭدﺍﮌﮬﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺳﻔﯿﺪ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﮐﺎﻟﮯ ﺳﯿﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺳﻔﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ۔
01/12/2023
السلامُ علیکم۔۔
اہل علم سے جواب دینے کی درخواست ہے۔
اِک دوست کے گردے میں آٹھ اور بارہ ایم ایم کی تین پتھریاں تھیں، ایک آدمی نے بتایا کہ اس پتنگے جگنو کو لیکر ایک خالی کیپسول میں ڈال کر کھا لیں تو پتھری نکل جائے گی، اس نے دو عدد جگنو لیکر کیپسول میں ڈال کر کھائے اور صاحب کی پتھری نکل گئی اسکے بعد درد نہیں ہوا، مزید تین لوگوں نے میرے بتانے پر یہ طریقہ اختیار کیا تو انکا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔۔
آپ کیا کہتے ہیں اسکے بارے میں۔۔ ؟
16/11/2023
اگر کسی کے گردے بالکل ختم ہو چکے ہوں یا قریب ہوں یا ابتدائی مرحلے پر ہوں تو
ھوالشافی ///
صبح کو 5 سے 7 پستے
دوپہر کو 5 سے 7 پستے
شام کو 5 سے 7 پستے
کھائیں
انشاء اللہ ۔۔۔ گلے ہوۓ گردے بھی صحیح ہو جائیں گے
دس دن کھا کر الٹرا ساؤنڈ کروائیں،
ان شاء اللّٰہ واضع فرق ہوگا ایک ماہ تک لازمی کھائیں گُردے ایک دم سے نئے ہو جائیں گے اللّٰہ کے فضل و کرم سے انتہائی مجرب اور ہے۔۔
07/11/2023
اسلام علیکم دوستو کسیے ہو بندہ نہ چیز ایک مجرب المجرب نسخہ جریان آپکی نظر کر رہا جو اح**ام جریان سرعت کا کافی شافی اور حکمی حل ہے گو اجزا معمولی ہیں پر آزمانے پر اپ بڑی بڑی اکسیروں اور کشتہ جات کو بھول جائیں گے اور خاص کر ان لوگوں کے لیے ہے جو ہر طرف سے مایوس ہو گے ہوں وہ ایک بار ضرور آزمایں اور دعاوں میں یاد ضرور رکھیں
نسخہ ہوالشافی
طباشیر اصلی پچاس گرام
دانہ الائچی سبز تیس گرام
کوزہ مصر ی پچاس گرام
سب ادویات کو سرمے کی طرھ بنا لیں صبح شام چھ ماشہ دودھ کے ساتھ خالی پیٹ لیں اور کر شمہ قدرت کا نظارہ کریں............
04/11/2023
جگر و معدہ کی گرمی حرارت کے لیے۔
اگر آپ کو جگر کی گرمی ہے ہاتھ پاؤں جلتے ہیں منہ کا ذائقہ خراب ہے تو پہلے اپنا خون ایس جی پی ٹی ٹیسٹ SGPT test کرائیں اس ٹیسٹ کے چیک کرنے سے جگر میں گرمی کا پتہ چل جاتا ہے،
تو یہ نسخہ ہے اس کو اپنے روزآنہ چند دن استعمال کریں اور کسی بھی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں،
انشاء اللہ آپ کو جگر کی گرمی کی شکایت نہیں رہے گی۔
ھوالشافی۔
کاسنی 6 ماشہ,
سونف 6 ماشہ,
گلقند ڈیڑھ تولہ,
دانہ الائچی خرد ڈیڑھ تولہ
آلو بخارہ چھ دانہ
سب کو گھوٹ چھان کر اور مصری ڈال کر پئیں,
حرارت گرمی جگر اور شدت پیاس کے لیے مفید ہے,
▪️یرقان جگر کی گرمی
کدو ایک عدد لے کر نرم سی آگ میں دبا کر بھرتا کریں اور اس کا پانی نچوڑ کر قدرے مصری ملا کر پلایا کریں۔
اس کے استعمال سے جگر کی گرمی اور یرقان کو آرام ہو جاتا ہے۔
▪️دہی کا پانی جو برتن کے آخر میں رہ جاتا ھے پیا کریں۔
29/06/2023
ہماری طرف سے تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے....
07/06/2022
توہین کرنے والے خاک میں مل جائیں گے.
26/11/2021
Lamangrass لیمن گراس
Category
Contact the business
Telephone
Address
Shahkot