Everyday Tags

Everyday Tags

Share

This is a page for everyday usages
it will show u daily images for your mind blowing

media1.tenor.co 21/08/2022

*سبق آموز واقعہ*

ایک دفعہ میں اپنے استاد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا،
میں نے سوال کیا:
حضرت ،، قران کہتا ہے:
*"اِنَّ الصّلوۃَ تَنہیٰ عَنِ الفَحشَاءِ وَالمُنکَر"*
بے شک نماز بُرے اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے۔
*(سورہ عنکبوت آیۃ 45)*

لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ نماز بھی پڑھتے ہیں اور سود بھی کھاتے ہیں،
جھوٹ بھی بولتے ہیں، بے حیائی کے کام بھی کرتے ہیں۔
ہم خود بھی نماز پڑھنے کے باوجود گناہوں سے مکمل طور پر کنارہ کش نہیں ہو پاتے۔
*تو اِس آیۃ کا کیا مطلب ہوا؟*
فرمانے لگے: قاضی بیٹا۔
قران کی آیۃ پر نہیں اپنی نمازوں پر شک کرو۔
کہ ان نمازوں میں ایسی کون سی کمی ہے
جو تمہیں گناہوں سے نہیں روک پا رہیں۔
صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے کبھی یہ سوال نہیں کیا،
کیونکہ انکی نمازیں واقعی نمازیں تھیں۔
اب بھلا سوچو اگر ایک شخص کو دن میں پانچ بار عدالت میں جج کا سامنا کرنا ہو تو کیا وہ جرم کرنے کا سوچے گا بھی؟
جرم تو وہ کرتا ہے جو سمجھتا ہے کہ عدالت سے بچ جائیگا۔
یہ جواب سن کر مجھے وہ حدیث یاد آگئی جس کا مفہوم یہ ہے کہ بہت سے نمازیوں کی نمازیں انکے منہ پر مار دی جائینگی۔

*یا اللّٰہ ہمیں حقیقی معنوں میں اصلی اور سچی نماز پڑھنے اور اس پر پابند رہنے کی توفیق عطا فرما دے*
*آمین*

media1.tenor.co

19/08/2022

*برکت والے کام*

اللّٰہ تعالی کے جاری کردہ احکامات اور سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی سے ہر کام میں برکت نصیب ہوتی ہے.

▪️ *تلاوتِ کلامِ پاک*

قرآنِ پاک کی تِلاوت کو روزانہ کی بنیاد پر اپنا معمول بنا لیں. خصوصی طور پہ سورۃ البَِقَرَۃ کی تلاوت کو

▪️ *اِستغفار کی کثرت*

اِستغفار کو لازم کرلیں.

▪️ *دُعا*
ہر وہ کام جس میں مُشکل محسوس ہو، اسکے لیے دعا کریں جیسے وقت میں، مال میں، مُعاملات میں یا ماحول میں.

▪️ *اِستخارہ*

دعاۓ اِستخارہ اور اِستخارہ کسی بھی کام میں خیر اور بھلائی طلب کرنے لیے ہے اس لیے اِستخارہ کے ذریعے بھی اللّٰہ تعالی سے اپنے کاموں میں برکت کی دعا مانگیں

▪️ *حلال رِزق*

ہماری زندگی میں اس وقت تک برکت نصیب نہیں ہوسکتی جب تک رزقِ حلال کا اہتمام نہ کیا جائے

▪️ *زکوٰۃ کی ادائیگی*

▪️ *صدقہ و خیرات کرنا*

زکوٰۃ کے علاوہ صدقہ و خیرات ادا کرنا نفلی عبادت ہے. صدقہ کسی بھی شکل میں ہوسکتا ہے جیسے مال، اجناس، خدمت یا کسی بھی انسانی فلاح و بہبود کے کام کے طور پہ

*اپنے نیک کاموں کو اللّٰہ تعالیٰ کے حضور اپنی مشکلات میں آسانی کا وسیلہ بنایا جا سکتا ہے*.

▪️ *کمزور کی مدد کرنا*

▪️ *کاروبار میں سچ بولنا*

▪️ *قناعت پسندی*

اللّٰہ تعالی کی تقسیم پہ راضی ہوجانا قناعت پسندی ہے اور یہی قناعت پسندی برکت لانے کا سبب بنتی ہے.

▪️ *صبح کے وقت مُعاملات ادا کرنا*

▪️ *کھانا کھاتے وقت مسنون آداب کا خیال رکھنا*
بِسم اللّٰہ پڑھنا
مِل کر کھانا
سامنے سے کھانا
برتن صاف کرنا
اُنگلیاں چاٹنا

▪️ *سلام کو عام کرنا*

▪️ *صلہ رحمی کرنا*

ہم یہ تمام کام اسی وقت انجام دے سکتے ہیں جب ہم ان معاملات، لوگوں اور چیزوں سے دوری اختیار کرلیں گے جن کو ربِ تعالیٰ نے ناپسند فرمایا ہے
اور اپنے رب کو راضی کرنے والے کام اور طریقے اپنائیں گے

🛐 *تقوی حاصل کرنے کے لیے سب سے اہم کام نماز کی وقت پر اور پابندی سے ادائیگی ہے*

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں توفیقِ عمل عطا فرمائیں
*آمین یارب العالمین*

18/08/2022

ایک گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔

مشکل سے گزر بسر ہورہی تھی۔ اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا۔ نہ بیوی تھی نہ بچے تھے۔ صرف ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔ جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا، تکیہ رکھتا اور سو جاتا.

ایک دن صبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا۔

اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف شور و غل تھا۔
وہ اٹھا اور سکول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا. چادر بچھائی، دیوار کے ساتھ تکیہ لگایا اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا ۔

لوگ اپنا سامان، گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے. کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے، کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے۔

اسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے۔ جب وہ شخص اس نائی کے پاس سے گزرا اوراسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا توغصے سے بولا !

" اوئے ساڈی ہر چیز اجڑ گئی اے۔
ساڈی جان تے بنی اے، تے تو ایتھے سکون نال لما پیا ہویا ایں"۔۔

یہ سن کرنائی بولا !
لالے اج ای تے غربت دی چس آئی اے"

جب میں نے یہ کہانی سنی تو ہنس پڑا مگر پھر ایک خیال آیا کہ شاید روز محشر کا منظر بھی کچھ ایسا ہی ہوگا۔

جب تمام انسانوں سے حساب لیا جائے گا۔
ایک طرف غریبوں کا حساب ہو رہا ہو گا ۔
دو وقت کی روٹی، کپڑا ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد ۔

ایک طرف امیروں کا حساب ہو رہا ہو گا ۔
پلازے، دکانیں، فیکٹریاں، گاڑیاں، بنگلے، سونا اور زیوارات
ملازم ۔ پیسہ ۔ حلال حرام ۔ عیش و آرام ۔ زکوۃ ۔ حقوق اللہ۔ حقوق العباد۔۔۔۔
اتنی چیزوں کا حساب کتاب دیتے ہوئے پسینے سے شرابور اور خوف سے تھر تھر کانپ رہے ہوں گے۔

تب شاید اسی نائی کی طرح غریب ان امیروں کو دیکھ رہے ہو گے۔
چہرے پر ایک عجیب سا سکون اور شاید دل ہی دل میں کہہ رہے ہوں گے۔۔۔۔!

"اج ای تے غربت دی چس آئی اے ۔۔۔۔

" اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں ہر ہر نعمت کا شکر ادا کرنے کی اور اللہ کی رضا کے مطابق استعمال اور تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین....❣

♥️

18/08/2022

ایک دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا اے جبرائیل کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ آپ کو آسمان سے زمین پر نہایت عجلت اور برق رفتاری اور نہایت مشقت کے ساتھ فوراً زمین پر اترنا پڑا

جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مجھے نہایت سرعت کے ساتھ فوراً زمین پر اترنا پڑا

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا کس کس موقع پر جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی

اے اللہ کے رسولﷺپہلی مرتبہ جب
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو میں اس وقت عرش الٰہی کے نیچے مقامِ سدرۃ المنتہیٰ پر تھا مجھے حکم ہوا کہ جبرائیل میرے خلیل کے آگ میں پہنچنے سے پہلے فوراً میرے خلیل کے پاس پہنچو چنانچہ میں بڑی سرعت کے ساتھ اس سے پہلے کہ وہ آگ میں پہنچتے میں ان کے پاس پہنچ گیا

دوسری بار جب حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن مبارک پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نےاللہ کی طرف سے آزمائے جانے کے موقع پر انہیں ذبح کرنے کی خاطر چھری رکھی ہوئی تھی تو مجھے حکم ہوا کہ چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچو اور چھری کو الٹا کر دو چنانچہ میں چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچ گیا اور چھری کو چلنے نہ دیا

تیسری مرتبہ جب حضرت یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے کنوئیں میں گرایا تو مجھے رب تعالیٰ کا حکم ہوا کہ میں یوسف علیہ السلام کو کنوئیں کی تہ تک پہنچنے سے پہلے ان تک پہنچوں اور کنویں کی تہہ پر گرنے سے قبل ہی انہیں اپنے پروں پراٹھا کر کنوئیں کی تہہ میں موجود ایک پتھر پر بٹھا دوں

چوتھی مرتبہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دندانِ مبارک کو شہید کیا

تو مجھے حکم ہوا کہ جبرائیل فوراً زمین پر پہنچو اور میرے محبوب کے دندان مبارک کا خون زمین پر گرنے نہ دینا۔ زمین پر گرنے سے پہلے ہی وہ خون اپنے ہاتھوں پر لے لوں اور اے جبرائیل اگر میرے محبوب کا خون زمین پر گر گیا تو قیامت تک زمین سے نہ کوئی سبزی اگے گی نہ کوئی درخت۔ چنانچہ میں بڑی سرعت کے ساتھ زمین پر پہنچا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خون مبارک کو ہاتھوں پر لے کر ہوا میں اڑا دیا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

16/08/2022

انسان تین چیزیں کبھی نہیں چھپا سکتا۔! محبت۔! کھانسی۔!
اور پاپڑ کھانے کی آواز😂😁

تاش دنیا کی واحد وہ عظیم گیم ہے جس میں مرد
بیگم
کو اُٹھا اُٹھا کر
پھینکتا ہے🤦😄😂

کچھ لوگ اجازت لےکر بےعزتی کرتے ہیں

(" اگر آپ برا نا مانیں تو ایک بات کہوں ")تاریخ گواہ ہے
😜
بچپن سے لے کر اب تک ہر چیز کو یو ٹرن لیتے دیکھا ہے
سوائے ماں کی پھینکی ہوئی جوتی کے کیا سیدھی بجتی ہے😂😂

‏لڑکی کو 20 سال تک پہچنے میں
کم ازکم 30سے35 سال لگ ہی جاتے ہیں😄😄😄

کلاس میں سب سے آخری لائن میں بیٹھنے والے لڑکے رزلٹ والے دن مسجد کی پہلی لائن میں بیٹھے ہوتے ہیں 😁😂😂

ملک کے حالات صرف کنوارے ہی بدل سکتے ہیں شادی شدہ تو اپنی مرضی سے چینل بھی نہیں بدل سکتے😆

بیوی اور سورج میں مشابہت۔۔۔۔
دونوں کو گھور کر دیکھنے کے بعد آنکھوں میں روشنی نھیں رہتی۔۔🤣🤣

کچھ لوگ اتنے کنجوس مکھی چوس ہوتے ہیں اگر پوسٹ اچھی لگے تو من ہی من ہستے رہتے ہیں پر کمنٹس کر کے نھیں مسکراتے سڑیل کہیں کے..🤣

13/08/2022

میں نے دفتر کے باہر بورڈ آویزاں کر رکھا تھا جس پر تحریر تھا،
"ملاقاتی ہر سوموار اور جمعرات کو صبح 9 بجے سے 12 تک بلا روک و ٹوک تشریف لا سکتے ہیں۔"
ایک روز ایک مفلوک الحال بڑھیا آئی۔ رو رو کر بولی کہ میری چند بیگھے زمین ہے۔ جسے پٹواری کو اس کے نام منتقل کرنا ہے لیکن وہ رشوت لیے بغیر کام کرنے سے انکاری ہے۔ رشوت دینے کی توفیق نہیں، تین چار برسوں سے دفتروں میں دھکے کھا رہی ہوں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔
اس کی دردناک بپتا سن کر میں نے اسے گاڑی میں بٹھایا اور جھنگ شہر سے 60۔70 میل دور اس گاؤں کے پٹواری کو جا پکڑا۔
ڈپٹی کمشنر کو اپنے گاؤں میں دیکھ کر بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ پٹواری نے سب کے سامنے قسم کھائی، یہ بڑھیا بڑی شر انگیز ہے اور جھوٹی شکایتیں کرنے کی عادی ہے۔ اپنی قسم کی تصدیق کے لیے پٹواری اندر سے جزدان اٹھا لایا اور اسے اپنے سر پر رکھ کر کہنے لگا۔
"حضور اس مقدس کتاب کی قسم کھاتا ہوں۔"
گاؤں کے ایک نوجوان نے مسکرا کر کہا۔ "جناب ذرا یہ بستہ کھول کر بھی دیکھ لیں۔"
ہم نے بستہ کھولا تو اس میں پٹوار خانے کے رجسٹر بندھے ہوئے تھے۔ میرے حکم پر پٹواری بھاگ کر ایک اور رجسٹر اٹھا لایا اور سر جھکا کر بڑھیا کی اراضی کا انتقال کر دیا۔
میں نے بڑھیا سے کہا۔ "لو بی بی تمہارا کام ہو گیا، اب خوش رہو۔"
بڑھیا کو میری بات کا یقین نہ آیا اور پاس کھڑے نمبردار سے کہا۔ "سچ مچ میرا کام ہوگیا ہے؟"
نمبردار نے تصدیق کی تو بڑھیا کے آنکھوں سے بےاختیار آنسو نکل آئے، اس کے دوپٹے کے ایک کونے میں کچھ ریزگاری بندھی ہوئی تھی اس نے اسے کھول کر سولہ آنے گن کر اپنی مٹھی میں لیے اور اپنی دانست میں نظر بچا کر چپکے سے میری جیب میں ڈال دیئے۔
اس ادائے معصومانہ اور محبوبانہ پر مجھے بے اختیار رونا آ گیا۔ کئی دوسرے لوگ بھی آب دیدہ ہو گئے۔ یہ سولہ آنے واحد "رشوت" ہے جو میں نے اپنی ساری ملازمت کے دوران قبول کی۔ اگر مجھے سونے کا پہاڑ بھی مل جاتا تو میری نظروں میں ان سولہ آنوں کے سامنے اس کی کوئی قدر و قیمت نہ ہوتی۔ میں نے ان آنوں کو آج تک خرچ نہیں کیا کیوں کہ میرا گمان ہے کہ یہ ایک متبرک تحفہ ہے جس نے مجھے ہمیشہ کے لئے مالا مال کر دیا۔
قدرت اللہ شہاب
کتاب: شہاب نامہ

13/08/2022

*آپکو پتہ ہے عورت شادی کیوں کرتی ہے؟*❣️

*عورت شادی کرتی ہی عزت اور خوشی کے لئے۔ ذلت اور پیسے تو شادی کے بغیر بھی مل جاتے ہیں۔*

*لوگ بیوی کی خوشی چاہنے کو زن مریدی کہتےہیں۔ میں کہتا ہوں اس آدمی سے پوچھیں* *جسکی بیوی اس سے خوش ہے، خوش ہوکر ہی تو عورت عورت بنتی ہے۔ عورت کو دیکھنا ہو تو اسکی خوشی دیکھیں، اسے خوشی میں دیکھیں۔ ماں بہن بیوی بیٹی اگر خوش نہ ہوں تو دیکھ لیں۔ اگر خوش ہو تو بھی دیکھ لیں۔*

*ذرا یاد کریں، آپکی بیوی آپ سےخوش ہوتی ہے تو کیا کرتی ہے؟، کیا کہتی ہے؟ ،نافرمانی کرتی ہے، یا فرمانبرداری، بد زبانی کرتی ہے یا تہذیب و شائستگی کا مظاہرہ؟*

*میں دعوے سے کہتا ہوں عورت شوہر سے خوش ہوتی ہے، تو فرمانبرداری کرتی ہے، اسکا ہر کام بھاگ بھاگ کر کرتی ہے، بغیر کہے کرتی ہے، نرم و نازک لہجے میں خوبصورت باتیں کرتی ہے،* *تہذیب و شائستگی سے بلاتی ہے اور ناز و ادا سے لبھاتی، رجھاتی ہے، اور ایسا کرکے خوش ہوتی ہے۔*

*آپ نے کبھی کوئی گفٹ دیا ہو تو یاد کریں کیا کیا تھا اس نے، بدتمیزی کی تھی، نافرمانی کی تھی؟ نہیں اس نے آپکا بڑے پیار سے شکریہ ادا کیا ہو گا، آپکو بغیر مانگے چائے کافی پلائی ہو گی، اور آنے والے دنوں کی خوبصورت باتیں کی ہوں گی۔*

*اور*

*کبھی آپکو سوئے ہوئے دیکھا ہو گا، دیکھ کر مسکرایا ہو گا۔*

*پھر*

*آپ کیسے کہتے ہیں کہ ’’ بیوی کو خوش رکھوتو وہ سر پر چڑھ جاتی ہے‘‘۔*

*دنیا کے تمام رشتے میاں بیوی کے رشتے سے نکلتے ہیں، اور میاں بیوی کے رشتے میں ختم ہو جاتے ہیں۔ اپنے اس رشتے کی دل و جان سے حفاظت کریں،* *اور اسے خوبصورت سے خوبصورت بنائیں.*

13/08/2022

بڑے بڑے بادشاہوں کے زمانے میں کمزور انسان زندہ رہے ہیں۔ نوشیرواں بادشاہ کو بڑھیا نے نکال دیا تھا کہ یہاں سے چلا جا کیوں کہ میری کٹیا خراب ہو رہی ہے، اللّٰه نے بادشاہ کے دل میں خوف ڈال دیا کہ اس بڑھیا کو چھیڑا تو برباد ہو جاؤ گے۔ آپ اپنے آپ میں تھوڑی سی ہمت پیدا کرو، کچھ قوت پیدا کرو، اپنے مقام کا تعیّن کرو اور لوگوں کو ان کا مقام دو ۔۔۔ اگر ہر روز اضافی طور پر ایک نیکی کی جاۓ تو آپ کی بہت سی نیکیاں جمع ہو جائیں گی اور اگر ایک بدی اضافی طور پر کم کر دی جاۓ تو آپ کی زندگی بڑی اچھی ہو جاۓ گی۔ تو اگر نیکی بڑھ گئی اور بدی کم ہو گئی تو آپ کے اور حقیقت کے درمیان فاصلہ کم ہو جاۓ گا۔

🌸🌺🌸

13/08/2022

‏میں ایک ڈاکٹر سے ملا

ڈاکٹر نے مشورہ دیا:
"زیادہ ورزش کریں۔ کولڈ ڈرنکس یا آئس کریم نہ خریدیں۔ سادہ پانی پیئے۔ ڈرائیو نہ کریں بس کا استعمال کریں یا صرف پیدل چلیں باہر نہ کھائیں، گوشت، سمندری غذا اور بیکری کی چیزوں سے پرہیز کریں۔صرف سبزیاں یا دال مونگ کھائیں۔ کوئی BBQ یا‏چینی یا کابلی پلاؤ وغیرہ نہیں
میں نے ڈاکٹر سے پوچھا "میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟"
اس نے کہا ’’تمہاری تنخواہ بہت کم ہے‘‘۔😝😬😀☺️

13/08/2022

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ ایک بہت کامیاب باپ تھے ان کے گیارہ بیٹے تھے ان کی زندگی بہت غریب تھی کہ بچوں کی ضرورت بھی پوری نہیں ہو سکتی تھی یہاں تک کہ ان کے بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں پوری نہیں
ملتی تھیں
ایک مرتبہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بلایا
مگر اس کے آنے میں دیر لگی عمر بن عبدالعزیزؒ نے دوسری بار بلند آواز سے
بلایا بیٹی کی بجاۓ ان کی بیوی آ گئی اور کہنے لگی بیٹی کی جگہ میں آئی ہوں جو کام ہے مجھے بتا دیجیئے آپؒ نے پوچھا بیٹی کیوں نہیں آرہی؟
بیوی نے جواب دیا بیٹی جو کپڑے پہنے ہوۓ تھی بوسیدہ ہونے کی وجہ
سے وہ کپڑے پھٹ گئے ہیں اب وہ ساتھ والے کمرے میں کپڑے سی رہی ہے یہ وقت کا خلیفہ ہے جس کی بیٹی کے پاس بدن کے کپڑوں کے علاوہ کوئی اور کپڑے نہیں ہیں خلیفہ وقت کی اتنی غربت والی زندگی تھی مگر انہوں نے بچوں کو محبت سکھائی خدمت سکھائی نیکی سکھائی اور بچوں کے اندر خوب نیکی کا جذبہ پیدا کیا چنانچہ جب عمر بن عبدالعزیزؒ مرض الوفات میں تھے ان کا ایک دوست ملنے کےلیے آیا حضرتؒ لیٹے ہوئے تھے ان کے دوست نے کہا
عمربن عبدالعزیز آپ نے بچوں کے ساتھ بھلا نہیں کیا آپؒ نے پوچھا کیوں؟
اُس نے کہا تم تو اپنی اولاد کےلیے کچھ بھی چھوڑ کر نہیں جا رہے
تم نے اپنی اولاد کے ساتھ اچھا نہیں کیا جب اس نے یہ الفاظ کہے تو عمر بن عبدالعزیزؒ اُٹھ کر بیٹھ گئے اورفرمانے لگے دیکھو اگر میری اولاد نیک بنی ہے تو میں ان کو اللہ کی سرپرستی میں دے کر جا رہا ہوں
کیونکہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں
وھو یتولی الصلحین اللہ نیکوکاروں کا خود سرپرست ہوتا ہے
میں ان کو اللہ کی سرپرستی میں دے کر جا رہا ہوں اگر میری اولاد نیک بنی تو میں ان کے فسق و فجور کے اوپر معاون نہیں بن سکتا
عمر بن عبدالعزیزؒ نے یہ جواب دیا اور پھر عمر بن عبدالعزیزؒ فوت ہو گئے
اللہ کی شان دیکھیں عمر بن عبدالعزیزؒ کے بعد جو بادشاہ بنا اس کو صوبے سنبھالنے کےلیے گورنروں کی ضرورت تھی اُس نے لوگوں سے مشورہ کیا مجھے عمر بن عبدالعزیز جیسا ایماندار دیانتدار انصاف کرنے والا اور اتنا وفا دکھانے والا بندہ چاہیے لوگوں نے بادشاہ کو بتایا تمہیں عمر بن عبدالعزیزؒ جیسا بندہ چاہیے تو ان کا بڑا بیٹا اپنے باپ جیسا ہے اس کو ساتھ لے لو چنانچہ وقت کے بادشاہ نے عمر بن عبدالعزیزؒ کے پہلے بیٹے کو گورنر بنایا جب وہ گورنر بنا اس کے باپ نے اسے محنت کرنا سکھایا تھا رزق حلال کمانا سکھایا تھا دیانت و امانت سکھائی تھی اس نے اتنا اچھا کام کیا چند دنوں کے بعد بادشاہ اس سے پوچھا کیا تمہارا کوئی اور بھائی بھی ہے گورنر نے بتایا میرا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے وہ بالکل میری نقل ہے بادشاہ نے عمربن عبدالعزیزؒ کے ایک اور بیٹے کو صوبے کا گورنر بنا دیا جب دو گورنر بنے انہوں نے اتنا اچھا کام کیا کہ پھر اس بادشاہ نے تیسرے بھائی کو بھی گورنر بنا دیا
کتابوں میں لکھا ہے ایک ایسا وقت بھی آیا کہ عمر بن عبدالعزیزؒ کے گیارہ بیٹے گیارہ صوبوں کے ایک ہی وقت میں گورنر بنے ہوئے تھے
یہ ہے کامیاب باپ
جس نے اپنے بچوں کو ایسی نیکی سکھائی کہ بعد والے لوگوں نے ان کے گیارہ بیٹوں کو ایک وقت میں گیاره صوبوں کا گورنر بنا دیا
باپ کو چاہیئے کہ اولاد کی اچھی تربیت کرے ان کو اچھا انسان بنانے کےلیے دعائیں بھی کرے اور کوشش بھی کرے تمام والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کریں کہ وہ حقوق اللہ کا بھی خیال رکھیں اور حقوق العباد کا بھی
ان کی دنیا بھی بن جائے
اور آخرت بھی سنور جائے..!!

12/08/2022

غم اور مُشکلات صرف "اللّٰہ" کو بتایا کریں.
اِس یقین کے ساتھ کہ وہ بیشک آپ کو غم سے نجات دینے والا اور آپ کی تکلیف بھی دور کرنے والا ھے.
"نصیب بیشک اللّٰہ پاک کے ہاتھ میں ہے، مگر دُعاؤں کا اختیار اُس نے ہمیں دیا ہے،
اور دُعائیں ہی تو ہیں جو تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں.
‏ﺩُﻋﺎ ﮐﯽ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﯽ ﺑُﻠﻨﺪﯼ ﻧﮩﯿﮟ
ﺩِﻝ ﮐﯽﺗﮍﭖ ﮐﺎ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ہے.
*اللّٰہ آپ کے نصیب نیک، بُلند و اعلیٰ کرے*
آمین الہی آمین یارب العالمین

11/08/2022

*ایک اصلاح*

میرا کہنا تھا ملازمہ کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ،مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے ۔۔۔

▪️اہلیہ کا کہنا تھا کہ کہ تنخواہ کے علاؤہ کافی دے دیتی ہوں

▪️میرا کہنا تھا کہ وہ اضافی رقم آپ اپنے لیے ( آخرت واسطے) دیتی ہیں نہ اس کے لیے ۔۔۔۔۔

ہم میں یہ کمزوری عموماً پائی جاتی ہے کہ ملازمین کو صدقہ ، زکوٰۃ دے کر ان سے *زیادہ خدمت* چاہتے ہیں ، یا احسان سمجھتے ہیں اور اس کے بدلے *مزید خدمت* یا جی حضوری کی لاشعوری طلب ہوتی ہے ۔۔۔
*جو ہرگز درست نہیں* ، بلکہ لاشعوری طور پر اپنی نیکی کی قیمت طلب کرنے کے مترادف ہے

✍🏾

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sheikhupura?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Sheikhupura
123