Hassanabad Chourbat Gilgit Baltistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassanabad Chourbat Gilgit Baltistan, Health/Beauty, Hassanabad Chourbat Ghanche GB, Skardu.
28/11/2025
حسن آباد چھوربٹ میں فری میڈیکل کیمپ—ڈی ایچ او گانچھے کا قابلِ ستائش اقدام
حسن آباد چھوربٹ کی پُرامن وادی میں نوجوانانِ حسن آباد کی درخواست پر ڈی ایچ او گانچھے کی خصوصی ہدایات کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جو کہ ایک قابلِ تحسین اور عوام دوست قدم ہے۔
اس کیمپ میں ڈاکٹر امین صاحب اور ان کی مستعد پیرامیڈیکل ٹیم نے نہایت خلوص اور پیشہ ورانہ جذبے سے خدمات انجام دیں۔ تقریباً 150 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، اور ضرورت مندوں کو بلا معاوضہ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ علاقے کی دور افتادگی اور محد وسائل کے باوجود اس اقدام نے مقامی آبادی کو نہ صرف ریلیف فراہم کیا بلکہ صحت عامہ کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا۔
اگرچہ موجودہ موسمی و وائرل بیماریوں کی مخصوص ادویات کی کمی محسوس کی گئی، تاہم کیمپ کی مجموعی کارکردگی اور جذبہ خدمت نے عوام کے دل جیت لیے۔ اس اقدام نے مقامی لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کیا اور آئندہ کے لیے مزید صحت عامہ کی سہولیات کی راہ ہموار کی۔
اہلیانِ حسن آباد ڈی ایچ او گانچھے اور اُن کی پوری ٹیم کے تہِ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے عوامی آواز پر فوری اور مثبت ردِعمل دیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے بامقصد اور عوامی فلاحی اقدامات تسلسل سے جاری رہیں گے، تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی معیاری طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
✍️ عارف انقلابی
29/11/2024
AKRSP Khaplu team visited Hassanabd and meeting with community for installation of solar pump for rehabilitation of
Sarsa Thang.
17/09/2024
حسن آباد ہائی سکول میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سنئیر منسٹر حاجی عبدالحمید صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ممتاز صاحب ایروناٹیکل انجینئر سید عقیل صاحب ڈی ڈی اوز صاحبان سابقہ و موجودہ ہیڈ ماسٹر صاحبان اساتذہ کرام عمائدین ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران ایچ ایس او کے نوجوان اور عوام کی ایک کثیر تعداد شامل تھی۔ جس کے لیے ہادی صاحب اور اساتذہ کرام لائق تحسین ہے اور خاص طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر احمد صاحب نہایت ہی لائق صد افرین ہے۔
نہایت افسوس کی بات ہے ڈی سی گانچھے اور اے سی چھوربٹ صاحبان اتنے مصروف ہیں حسن آباد کی عوام کو دینے کے لئے دو گھنٹے کا ٹائم نہیں۔ دونوں حضرات کو مدعو کرنے کے باوجود تشریف نہیں لائے جس پر سرکردگان و نوجوانان حسن آباد گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
05/06/2024
On Environment Day, let's commit to sustainability and eco-friendly practices for a healthier planet.
تعمیر ملت پبلک سکول حسن آباد چھوربٹ ماحولیاتی دن کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔
Ghulam Mehdi
Ghulam Mehdi Advo
Nawaz Hamza
Ghulam Nabi Alvi
Mehdi Ali Balti Mehdi
Altaf Hussain Karam
Environmentalists for Biochar
Environmental Defense Fund
DW Environment
Environmental Conservation
Engr Sher Khan
Enviromental conservation (stop pollution)
Environmental Action
حسن آباد کا تازہ ترین ویڈیو سنیگبورس ٹوک سے۔
11/06/2023
حسن آباد چھوربٹ کی کچھ دلکش تصاویر❤️
پسند آئے تو شئیر کرکے پسند کا اظہار کریں
02/06/2023
نیوز چھوربٹ سے
جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ حسن أباد چھوربٹ میں اج جمعہ کا خطبہ مرشد کامل مولانا رستم علی انجم صاحب دیا
ماشاءاللہ ❣️
مدرس علی خان صاحب ہائی سکول حسن آباد چھوربٹ مارننگ اسمبلی میں نعت پیش کرتے ہوئے ۔۔
24/05/2023
حسن آباد میں پچھلے ہفتے پیرو مرشد قائد ملت جناب بوا رستم کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان اعتکاف کی محفل سجائی گئی۔ اعتکاف میں کم وبیش پانچ سو اندرونی اور بیرونی متعکفین نے شرکت کرکے اعتکاف کی محفل کو چار چاند لگایا۔
اس اعتکاف کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تصوف کے سارے پروانے خاص کر صوفیہ نور بخشیہ کے چوٹی کے روحانی پیشواؤں شیخ طریقت، میر آف سیاچن، بوا اعلیٰ اور علماء کرام کے کثرت تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اعتکاف کا دورانیہ چوبیس گھنٹے کا تھا۔
اس اعتکاف کے کامیاب انعقاد پر نمبردار حسن آباد اور منطضمین یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان شاءاللہ مستقبل میں بھی ایسے پر مسرت روحانی محفل سجاتے رہنگے ۔
ماشاءآللہ تمام متعکفین کو بہت بہت مبارک ہو آللہ پاک قبول فرمائے اور اتنے شاندار روحانی محفل کے انقاد کرانے والے منطضمین اور جنہوں نے مالی قولی اور فعلی تعاون کیا سب کو آللہ پاک صحت سلامتی اور ایمان سے بھر پور زندگی دے اور آیندہ بھی اس طرح کی نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثمہ آمین 🤲
22/05/2023
congratulations To Muhammad Musa to won the annual Culinary best chef award 2023.
22/05/2023
ویسے تو گلگت بلتسان بہت خوبصورت ہے۔سوشل میڈیا
پر گلگت بلتسان کی تشہیر ہوتی رہتی یے۔ آئے دن نئی
نئی خوبصورت علاقے دیکھنے کو ملتی یے۔ پچھلے دنوں ضلع گانچھے چھوربٹ کے علاقے بھی سیاحوں لے لئے
کھول دی گئ ہے اب چھوربٹ کے خوبصورت جگہے
بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
یہ جو تصویر آپ دیکھ رہا ہے یہ عطا آباد یا سدپارہ
جھیل نہیں ہے بلکہ حسن آباد چھوربٹ کے نالے میں
واقع مختلف جھیلیں ہیں جو کہ اب تک لوگوں کے
نظروں سے اوجھل تھے۔
حسن آباد نالے میں کوئی آٹھ سے دس کے قریب
چھوٹے بڑے جھیل موجود ہے یہ سارے قدرتی جھیل
ہے اور ان تمام جھیل میں سالہا سال پانی رہتی ہے۔
یہ تمام جھیل سطح سمندر سے تقریبا 12000 سے 14000 فٹ کی بلندی پر واقع ہیں۔
Category
Website
Address
Hassanabad Chourbat Ghanche GB
Skardu