Islamic Information

Islamic Information

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Information, Health/Beauty, Swabi.

18/01/2026

بہت بڑی پیشرفت
شام: جنگ بندی معاہدہ- قسد کے انضمام پر اتفاق
شامی صدر احمد الشرع نے کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ حکومت اور تنظیم قسد کے درمیان باضابطہ طور پر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قسد کو مکمل طور پر شامی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔ یہ اعلان دمشق میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا گیا۔
صدر الشرع نے بتایا کہ یہ معاہدہ حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں شامی فوج نے مشرقی اور شمال مشرقی شام کے وسیع علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا۔ ان کارروائیوں کی وجہ قسد کی جانب سے سابقہ معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ان پر عمل درآمد سے انکار تھا، جو تقریباً ایک سال قبل دمشق حکومت کے ساتھ طے پائے تھے۔
صدر الشرع کے مطابق نیا معاہدہ دراصل 10 مارچ 2025 کے معاہدے ہی کی توسیع اور ضمانت ہے، جس میں شمال مشرقی شام کے علاقوں میں قائم قسد کے سول اور عسکری اداروں کو ریاستی نظام میں ضم کرنے کی شقیں شامل تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ قسد کے سربراہ مظلوم عبدی سے ملاقات طے تھی، تاہم خراب موسمی حالات کے باعث وہ ملاقات ایک دن مؤخر ہو گئی، اس لیے کشیدگی کم کرنے کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر فوری طور پر رابطوں کے ذریعے دستخط کیے گئے۔
صدر الشرع نے مشرقی شام کے عرب قبائل سے بھی اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو پرامن رکھنے میں کردار ادا کریں تاکہ معاہدے کی شقوں پر مرحلہ وار عمل درآمد ممکن ہو سکے اور ملک میں مکمل استحکام حاصل کیا جا سکے۔
شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد ملک کی وحدت بحال کرنا، تمام علاقوں کو مرکزی ریاستی نظم میں لانا اور برسوں سے جاری عدم استحکام کا خاتمہ کرنا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں قسد کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی ادارے دوبارہ فعال کیے جائیں گے اور سیکورٹی انتظامات شامی فوج کے سپرد ہوں گے۔

18/01/2026

غزہ سردی سے مزید ایک اور بچہ دم توڑ گیا 💔😓

18/01/2026
18/01/2026

Mera Quaid ❤️

28/06/2025
28/06/2025
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Swabi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Swabi