Voice of Swabi
Share fact based news to audience stay tuned for factual news
26/08/2025
میرا اور اپ کے ٹیکس کا پیسہ کیسے ہڑپ کیا جاتا ہے
نمبر کی حد تک کوئی مسئلہ نہیں ، مولانا نے اپنی رائے پیش کی ہے ، علمائے کرام مقالہ کا شوق رکھتے ہیں ، زیادہ وقت نہیں لگے گا'، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی اردو نیوز کیساتھ گفتگو
دستوری پیکج کا ایک 24 صفحات پر مشتمل مسودہ سوشل میڈیا پر گردش میں ہے میں نے ابھی ایک نظر اس پر ڈالی اگر یہ مسودہ مستند ہے تو چند گزارشات عرض ہیں کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینے کی سوچ رہی ہے تو صرف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے عدالتی نظام پر کیوں حملہ آور ہے ،کھل کر قومی مفاد میں عوامی فلاح و بہبود کا دستوری پیکج لائے اور سب کو ساتھ لیکر اس کو پاس کرائیں۔حکومت مخلص ہے تو
1-آرٹیکل 19 میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے پر دوست ممالک(امریکہ؟)سے تعلقات پبلک آرڈر جیسے مجہول الفاظ ہٹائیں ،تاکہ حکومت پر تنقید اور اختلافی آوازوں کو نہ دبایا جاسکے۔
2-آرٹیکل 27 میں ترمیم کرکے سرکاری جبری گمشدگی کو سنگین جرم بنائے،کہ جبری گمشدگی دستور آئین اور بشری حقوق پر سنگین حملہ ہے(یاد رہے کہ یہ دستوری ترمیم پہلے سے ہی سینیٹ میں، میں پیش کرچکا ہوں )
3-آرٹیکل۔30(2)کو حذف کریں کہ جس نے پرنسپلز آف پالیسی کو شو پیس بنایا ہے اور کوئی فرد پرنسپلز آف پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت کے خلاف عدالت نہیں جاسکتا۔پرنسپلز آف پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم کو دستور کا حصہ بنایا جائے۔پرنسپلزآف پالیسیز پر عملدرآمدسے پروٹوکول کلچر،طبقاتی ،استحصالی نظام، غربت،سود،ناخواندگی کا خاتمہ ہوجائے گااور ریاست پر لازم ہوگا کہ وہ ہر پاکستانی کوچھت،تعلیم، علاج معالجہ، اور مفت،فوری انصاف فراہم کرے۔(یہ دستوری ترمیم بھی میں پہلے ہی سینیٹ آف پاکستان میں پیش کرچکا ہوں )
4-آرٹیکل۔32 میں ترمیم کرکے لوکل گورنمنٹ کے نظام اور انتخابات اور اختیارات کو دستوری حیثیت دے اور اسے دستوری طور پر تیسرا دائرہ حکومت تسلیم کیاجائے۔کہ اس کے ذریعے جمہوریت اور سیاسی جماعتیں مضبوط ہونگی اور پیراٹروپرز، سیاسی مسافروں اور اے ٹی ایم مشینوں اور مافیا سے ایوانوں کو نجات ملے گی اور عوام کو معیاری قیادت فراہم ہوگی۔
4-آرٹیکل 45 میں صدرکے اختیارات کہ وہ کسی بھی عدالت کا کوئی بھی سزا معاف کرسکتا ہے ختم کردیا جائے ،یہ مکمل طور غیر اسلامی ہے۔
5-ارٹیکل 203D کے اس شرط( proviso )کو حذف کیا جائے جس کوئی فرد/حکومت وفاقی شرعی عدالت کے کسی بھی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے تو وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ قابل نفاذ نہیں رہتا،اس شرط( proviso )نے وفاقی شرعی عدالت کو ڈاکخانہ بنایا ہے،شرعی عدالت کے فیصلوں کا کوئی نفاذ نہیں ہوتا۔(یہ دستوری ترمیم بھی میں سینیٹ آف پاکستان میں پہلے ہی پیش کرچکاہوں۔
رہنما جماعت اسلامی مشتاق احمد خان
28/08/2024
اطلاعات ہیں کہ محسن نقوی کے وزیراعلیٰ کے پی کے سے رابطے کے بعد اعظم سواتی کی ملاقات کرائی گئی اور آپ نے جلسہ ملتوی کردیا، لیکن اسی محسن نقوی پر آپ کڑی تنقید کرتے ہیں؟ صحافی کا سوال
یہ ساری حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے،میں تو ان کی خبر تک نہیں پڑھتا، میرا اسٹیبلیشمینٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے، عمران خان کا جواب۔۔۔!!!
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جو درست دائر کی ہے اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب خط و کتابت میں الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی مان رہا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہا۔ اس میں تو ابہام کی بات نہیں بیرسٹر گوہر کے بھیجے لیٹر پر عمل کرتے ہوئے باقی 41 ممبران کو بھی پی ٹی آئی ڈیکلیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
28/08/2024
🔴 بائنینس Binance نے اسرائیل کی درخواست پر فلسطینیوں کے تمام اثاثے ضبط کر لیے۔
28/08/2024
🔴 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن:
روس کے جوہری ہتھیار امریکہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سکینڈ شفٹ ختم کردی
پشاور کے 43
مردان کے 42
اپر دیر کے 25
سوات کے 17
چارسدہ کے 14
شانگلہ کے 8
ہری پور کے 7
کوہاٹ کے 5
ملاکنڈ کے چار
بٹگرام کے تین
لوئر دیر کے تین
نوشہرہ کے دو
ایبٹ آباد کے دو
مانسہرہ کا ایک سکول شامل ہیں
ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت
اٹک پل پر ریل گاڑی کا دلکش منظر
゚viral
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Swabi-Mardan Rd
Swabi
23330
21/04/2024