waheed Tv786
Health and beauty and entertainment
حدیث شریف
حدیث نبوی
احدیث شریف
حضرت محمد ص کے بیٹے کی وفات اور ان کے آنسو مبارک کا بہنا
صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا اہل بیت اور آپس میں پیار محبت
*`اپنے دن کا آغاز اکرم التفاسیر سے کریں`*
*💚تفسیرِ قرآن: اکرمُ التّفاسِیر، قسط نمبر:158، پارہ :4، سورة آل عمران رکوع 14 آیات: 135🌹*
*`مفسر: حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ`*
🌿انسان سے کوتاہی ہو ہی جاتی ہے نافرمانی ہو ہی جاتی ہے انسان غصے میں آ کر کچھ کر ہی گزرتا ہے۔ کبھی لالچ میں آ کر کبھی خوف اور دباؤ میں آ کر وہ کر گزرتا ہے جو اسے نہ کرنا چاہیے تھا لیکن اگر گناہ ہو گیا تو اسے فوراً عظمت الٰہی کو دل میں لانا چاہیے۔ اللہ سے معافی طلب کرنی چاہیے۔ *وَمَنْ يَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللہُ* تو پھر اللہ کے سوا کون ہے جو بخشے گا! لیکن اگر وہ اکڑ گیا کہ نہیں میں ایسا ہی کروں گا پھر جرم کی نوعیت ہی بدل جاتی ہے۔ قرآن حکیم بتاتا ہے کہ حضرت آدم علی نبینا علیہ السلام سے خطا ہوئی اور جیسے ہی انھوں نے یہ ممنوعہ پھل کھایا تو اللہ کریم کی طرف سے ارشاد ہوا کہ آپ کو پہلے سے منع کر دیا گیا تھا اور اس ضمن میں شیطان کے دھوکے سے بھی خبردار کیا گیا تھا تو پہلی بات جو انھوں نے کی وہ یہ تھی۔🌸🌸
🌿 *رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ* (سورۃ الاعراف:23) اے اللہ ہم نے اپنے آپ پر بڑی زیادتی کی اب تیری بخشش اور مغفرت کی ضرورت ہے تو اگر بخشے گا نہیں تو ہمارے پلے کچھ نہیں بچے گا۔🌸🌸
🌿دوسرا انداز ہے اکڑنے کا، شیطان سے نافرمانی ہوئی اس نے سجدہ نہ کیا جب اللہ نے باز پرس کی تو اکڑ گیا اور دلائل دینے لگا کہ اگر میں نے سجدہ نہیں کیا تو ٹھیک کیا ہے کیونکہ میں اس سے بہتر ہوں۔ *خَلَقْتَنِىْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَهٝ مِنْ طِيْنٍ* مجھے آپ نے آگ سے بنایا ہے اور اسے آپ نے کیچڑ مٹی سے بنایا ہے۔ *خَلَقْتَنِىْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَهٝ مِنْ طِيْنٍ* (سورۃ الاعراف:12) اور پھر کہنے لگا جس طرح تو نے مجھے گمراہ کر دیا ہے یعنی تو نے مجھ سے یہ گناہ کروایا ہے اگر تو نہ چاہتا تو میں کیوں کرتا۔ یہ نہیں کہ اپنے جرم کو اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اس کے جواز میں دلائل دینے لگ گیا اور بالآخر اپنے کہے کو اللہ کے ذمے ڈال دیا تو اس رویے پر اللہ نے اسے راندہ درگاہ کر دیا اور وہ مردود ہو گیا۔🌸🌸
🌿آج بھی یہ رویہ دیکھا جا سکتا ہے اور ایک عام رواج ہو گیا ہے کہ کوئی قتل کر دے یا ڈاکہ ڈالے کہتے ہیں بس اس کے لیے ایسا ہی لکھا ہوا ہے اگر اللہ نہ چاہتا تو ایسا کیوں ہوتا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اللہ کی ہی مرضی ہے، تقدیر ہی ایسی تھی یعنی اپنا جرم ماننے کی بجائے اپنے گناہ کو اللہ کریم کے ذمے لگا دیتے ہیں حالانکہ اللہ تو روک رہا ہے اللہ کا رسولؐ روک رہے ہیں۔🌸🌸
🌻*---*---*---*🌻*---*---*---*🌻
*`اپنے دن کا آغاز اکرم التفاسیر سے کریں`*
*💚تفسیرِ قرآن: اکرمُ التّفاسِیر، قسط نمبر:157، پارہ :4، سورة آل عمران رکوع 14 آیات: 135🌹*
*`مفسر: حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ`*
🌿ہر گناہ خود اپنے اوپر زیادتی ہے ظلم ہے اور ہر گناہ و زیادتی اللہ کی ناراضگی کا سبب بنتی ہے۔ اللہ کی ناراضگی اس کی رحمت سے دور کرنے کا سبب بنتی ہے اور رحمت الٰہی سے محرومی اللہ کے عذاب کو دعوت دیتی ہے۔ اس ضمن میں صاحب روح المعانی نے لکھا ہے کہ ذکرُ اللہ یا اللہ کی یاد یہ نسیان کے مقابلے میں آتا ہے کہ جب ذکر نہیں ہو گا تو نسیان ہو گا۔ نسیان کا معنی ہے بھول جانا۔ جب بھی اللہ کی عظمت چند لمحے نگاہوں سے اوجھل ہو گی، چند لمحے بھی دل سے اتر جائے گی تو وہی لمحات بندے کو گناہ میں ظلم میں مبتلا کر دیں گے تو اس بھول جانے کا علاج یہی ہے کہ پھر عظمت الہی کو دل میں لائے۔ اس کی یاد کو دل میں لائے اللہ کا ذکر کرے۔ اور جو ذکرُ اللہ کرتے ہیں اللہ کی عظمت ان کے سامنے آ جاتی ہے اور انھیں سمجھ آ جاتی ہے کہ انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔🌸🌸
🌿علماء کرام نے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی فہرست بنائی ہے تاکہ مومنین گناہوں سے بچیں۔ گناہوں سے بچنے کی ایک دوسری صورت بھی ہے وہ یہ ہے کہ انسان اس پہلو سے غور کرے کہ گناہ صغیرہ بھی ہو تو نافرمانی کس کی ہے کہ اسے اعتبار سے دیکھا جائے تو صغیرہ گناہ کو چھوٹا سمجھ کر کرنا ایک جرم بن جاتا ہے اور اتنا ہی بڑا جرم بنتا ہے جتنی بڑی ہستی کی نافرمانی کی ہے۔ دنیاوی نظام میں مثال دیکھی جا سکتی ہے کہ ایک چپڑاسی آپ سے بات کرتا ہے آپ اس کی بات نہیں مانتے لیکن جب کسی مجسٹریٹ کی بات آ جائے اور آپ اس کا انکار کریں تو نتائج کے اعتبار سے کتنا بڑا فاصلہ آ جاتا ہے کہ حاکم کے روبرو اس کا حکم نہ ماننا کتنا بڑا جرم ٹھہرتا ہے اس لیے ہر گناہ نافرمانی ہے اور نافرمانی اللہ کی ذات کی ہے اس حوالے سے دیکھا جائے تو کوئی گناہ صغیرہ نہیں رہتا ہر گناہ ہی بڑا جرم بن جاتا ہے۔ اللہ پاک نے ہر گناہ کی دوا ذکر اللہ ہی بتائی ہے کہ اللہ کی یاد کی جائے اللہ کی عظمت دل میں آئے پھر نافرمانی کرنے والا اپنے گناہ کی معافی مانگے۔ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِھِمْ اور اپنے جرم کی جب سمجھ آ جائے تو اس پر اصرار نہ کرے اکڑ نہ جائے اسے عادت نہ بنا لے۔🌸🌸
🌿انسان سے کوتاہی ہو ہی جاتی ہے نافرمانی ہو ہی جاتی ہے انسان غصے میں آ کر کچھ کر ہی گزرتا ہے کبھی لالچ میں آ کر کبھی خوف اور دباؤ میں آ کر وہ کر گزرتا ہے جو اسے نہ کرنا چاہیے تھا لیکن اگر گناہ ہو گیا تو اسے فورا عظمت الٰہی کو دل میں لانا چاہیے۔ اللہ سے معافی طلب کرنی چاہیے۔
🌻*---*---*---*🌻*---*---*---*🌻
امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
17/07/2024
السلام عليکم ورحمة الله وبركاته.
؛ 🌹
*شیعہ کی محبت اہل بیت کی بجائے صرف حضرت حسین ؓ سے کیوں ہیے؟*
*شیعہ سیدنا علی ؓ کی اولاد میں سے فقط سیدنا حسین ؓ سے ھی کیوں عشق کرتے ہیں؟؟؟*
*کیا آپ نے خود سے کھبی یہ سوال کیا ھے؟ کیا کھبی آپ کو شیعوں کے اس فعل پہ تعجب ھوا؟*
اس بارے میں ایسی معلومات آپ کے سامنے رکھ رھے ہیں کہ آپ دنگ رہ جائیں گے، مسلم دنیا کیلئے یہ کسی جھٹکے سے کم نہیں، اور بالخصوص عرب کے شیعوں کیلئے حیران کن ۔
سوال کا جواب دینے سے پہلے سیدنا علی ؓ کی اولاد کے بارے میں جاننا ضروری ھے_
*سیدنا علی ؓ کے بیٹوں کے نام :*
1 🔴 حسن بن علي بن أبي طالب
2 🔴 حسين بن علي بن أبي طالب
3 🔴 محسن بن علي بن أبي طالب
4 🔴 عباس بن علي بن أبي طالب
5 🔴 هلال بن علي بن أبي طالب
6 🔴 عبدالله بن علي بن أبي طالب
7 🔴 جعفر بن علي بن أبي طالب
8 🔴 عثمان بن علي بن أبي طالب
9 🔴 عبيدالله بن علي بن أبي طالب
10🔴 أبو بكر بن علي بن أبي طالب
11🔴 عمر بن علي بن أبي طالب
کیا آپ نے شیعہ کتب میں (یا حسن) لکھا دیکھا؟
یا (یا محسن) (یاھلال)؟ کبھی لعلی ؓ کا ماتم حسین کی طرح کیا ھو؟
ہرگز نہیں۔!!!
کیا وہ اھل بیت نہیں؟؟
کیوں صرف (یا حسین) ھی پکار کر پیٹا جاتا ھے؟
اور کیوں حسین سے ھی مدد مانگی جاتی ھے؟
جبکہ یہ بھی علم میں ھے کہ
حسن اور حسین دونوں بھائی ہیں ان کی ماں فاطمہ زھرا ؓ ھیں اور انکے والد علی بن ابی طالب ؓ ہیں اور سب اہل بیت میں سے ہیں۔
اے عرب والو! کیا یہ سوال کبھی اپنے آپ سے کیا ھے؟ اور اے عرب کی شیعو کیا یہ سوال اپنی ذات سے کبھی کیا ھے؟؟؟
اس سے پہلے اس سوال کا جواب دوں، پہلے چونکا دینے والی معلومات بھی لے لو :
کیا تم جانتے ھو شیعوں کے 12 امام صرف حسین کی نسل سے ہیں؟
اور شیعہ حسین ؓ کا احترام حسن ؓ اور سیدنا علی ؓ کی بقیہ اولاد سے زیادہ کرتے ہیں
کیونکہ حسین کی شادی فارسی ایرانی عورت سے ہوئی جو ایران کے بادشاہ (یزدگرد) کی بیٹی تھی جس کا نام شہربانو تھا، مسلمانوں نے فارسی ریاست کے زوال کے بعد کسری کے بادشاہ کو قتل کر دیا اور اسکی بیٹیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
تو پھر خلیفہ عمر ؓ نے کسری کی بیٹیوں میں ایک بیٹی (شہر بانو) حسین کو دے دی اور حسین نے اس سے شادی کر لی اور یہی وہ سبب ھے
جسکی بنیاد پہ شیعہ حسین سے اور دیگر ائمہ سے زیادہ محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ سارے شہر بانو کی اولاد میں سے ہیں
اور اہل فارس ہیں
اور شیعوں کا یہ کہنا غلط ھے کہ وہ اہل بیت سے محبت عرب کی بنیاد پہ کرتے ہیں، نہیں (بلکہ یہاں معاملہ اہل فارس کا ھے!)
اور صحیح بات یہ ہیے کہ شیعہ اس اہل بیت سے محبت کرتے ہیں جو کسری کی اولاد میں سے اور ان 12 ائمہ سے محبت کرتے ہیں جو سب کے سب فارسی عورت کی نسل سے ہیں اور وہ اس حسین سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے دادا ہیں، نہ کہ
حسین کے دادا نبی ﷺ ہیں۔
امام ابن کثیر نے البدائیہ جلد 9 سن 61 ہجری میں سیدنا حسین کے ترجمہ میں کہا ابن خلقان نے کہا
ام سلمہ ایران کے بادشاہ (یزدگرد) کی بیٹی تھی
جو فارس کا آخری بادشاہ تھا زمخشری نے کہا (یزدگرد) کی تین بیٹیاں تھیں (جو سیدنا عمر ؓ کے زمانے میں قیدی بنائی گئیں)
جن میں سے ایک عبداللہ بن عمر کو ملیں جس سے بیٹا پیدا ہوا جسکا نام سالم تھا۔
دوسری محمد بن ابو بکر ؓ کو ملی جس سے قاسم بیٹا پیدا ہوا۔
تیسری حسین بن علی ؓ کو ملی جس سے زین العابدین پیدا ہوئے۔ اور یہ سب آپس میں خالہ زاد ٹھرے۔
اور شیعہ جن ائمہ کی تکریم کرتے ہیں اور
جنھیں انبیاء سے اعلٰی درجہ دیتے ہیں اور انہیں معصوم جانتے ہیں یہ سب صرف حسین کی اس بیوی سے ہیں جو فارسیہ تھیں۔
اور شیعہ حسین ؓ اور 12 ائمہ سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کیونکہ ان میں فارسی خون و پسینہ شامل ہیے اور وہ کسری کے مالک ہیں۔
(اٹھو مسلمانو!)
لوگوں پر یہ اجاگر کرو کہ شعیہ اہل بیت کسری سے محبت کرتے ہیں
نہ کہ اہل بیت النبی ﷺ سے۔
🌹🌺🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Jeddah Faisaliya
Jeddah
22230