Qadri 2.0
Description
"🕋 Daily Makkah & Madinah Videos
🤲 Quran & Hadith Reminders
💫 Spreading Peace & Deen
📿 Sadaqah Jariyah | Follow & Share"
مدینہ منورہ ❤️ ہر عاشقِ رسول ﷺ کا خواب Beautiful Madinah 🕌❤️ Peaceful Views of Madinah | Islamic Shorts
05/07/2026
بئر رومه مدينة المنورة کا ایک تاریخی کنواں ہے، ہجرت کے بعد مدينة المنورة میں میٹھے پانی کی کمی تھی، اور یہ کنواں ایک یہودی شخص کی ملکیت تھا جو پانی فروخت کرتا تھا، رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جو شخص یہ کنواں خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کرے گا اس کے لیے جنت کی بشارت ہے، اس پر حضرت عثمان بن عفان رضي اللہ عنہ نے یہ کنواں خرید کر ہمیشہ کے لیے مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا
ﷺ #نعت ﷺ #اسلام #شارٹس #مدینہ #الحمدللہ #ماشاءاللہ ﷺ #دعا #محمدﷺ
یہ بات سونے کے پانی سے لکھنے والی ہے
درود ﷺعشق کا پہلا اصول ہوتا ہے۔
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️ ゚
04/07/2026
اہلِ مدینہ!
تم ایک ایسی نعمت کی چھاؤں میں سانس لیتے ہو جس پر دنیا کے کروڑوں دل رشک کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک شہر نہیں، یہ وہ بستی ہے جہاں قدم رکھنا بھی سعادت ہے، اور سجدہ کرنا تو گویا نصیبوں کی معراج۔ تمہاری پیشانی جب المسجد النبوي کی زمین کو چھوتی ہے تو یہ محض ایک فرض کی ادائیگی نہیں ہوتی، یہ تاریخِ محبت میں اپنا نام لکھوانا ہوتا ہے۔
یہ وہی مقام ہے جہاں محمد ﷺ نے فرمایا کہ میری اس مسجد میں ایک نماز، دوسری مساجد کی ہزار نمازوں سے بہتر ہے، سوائے المسجد الحرام کے۔
سوچو… یہاں کا ایک سجدہ، ایک رکوع، ایک دعا — ہزاروں عبادتوں پر بھاری!
مگر انسان عادت کا اسیر ہے۔ نعمت جب روز کا منظر بن جائے تو اس کی چمک آنکھوں میں کم محسوس ہونے لگتی ہے۔ قریب رہنے والا کبھی کبھی وہ قدر نہیں جان پاتا جس کے لیے دور بیٹھا شخص عمر بھر تڑپتا ہے۔ کتنے ہی لوگ ہیں جو برسوں کی کمائی جوڑتے ہیں، صرف اس لیے کہ چند لمحے اس در پر گزار سکیں، چند نمازیں اس آنگن میں ادا کر سکیں۔
رمضان آئے تو یہ سعادت اور نکھر جاتی ہے۔ اجر کی بارش ہوتی ہے، رحمت کے در کھلتے ہیں، اور تراویح کی صفوں میں کھڑا ہونا گویا نور کی نہر میں اتر جانا ہے۔ یہ دن گنے ہوئے ہیں، یہ راتیں محدود ہیں — انہیں یوں نہ گزرنے دو جیسے عام ایام گزرتے ہیں۔
اور جب آؤ تو سکون سے آؤ۔ دنیاوی تدبیروں میں الجھ کر دل کی حاضری کم نہ ہونے دو۔ آسانی کے راستے اختیار کرو، تاکہ قدم جلدی پہنچیں اور دل پوری طرح حاضر ہو۔
اللہ ہمیں بھی بار بار اس شہر کی حاضری نصیب فرمائے، اور سجدوں کی لذت سے ہمارے دلوں کو زندہ رکھے۔ آمین 🤲
(دعـاگــو) بندہ ناچیز محمد سلیم *•.¸♡ ♡¸.•*
03/07/2026
نماز مغرب الحرم النبوی شریف ﷺ ریاض الجنہ کے ابھی کے تازہ مناظر
03/07/2026
افطار الصوم بالحرم النبوی شریف ﷺ
جمعرات کا دسترخواں اور روزہ افطار کا منظر
یہ سرکار ﷺ کا در ہے، درِ شاہاں تو نہیں
جو مانگ لیا مانگ لیا، اور بھی کچھ مانگ 🌹
One day in Haram Duty🕋💖
Reels
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mecca
21955