Haris khattak
🌹🎤 Journalism | People • Facts • Reality
Uncovering stories that matter.
08/06/2026
🚨 اہم سیاسی بیان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام اپنی آئینی مدت مکمل کرے گا، حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور وزیراعظم شہباز شریف اپنی آئینی مدت تک منصب پر برقرار رہیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ "نظام تباہ ہو چکا ہے۔"
اس بیان پر سیاسی حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
آپ اس بیان سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔
08/05/2026
*🚨فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ*
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انفرااسٹرکچر کے تحفظ، مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفرااسٹرکچر کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصانات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
08/04/2026
سویت یونین نے اپنے دور میں کافی سارے ایسے ہتھیار بھی بناۓ تھے جن کو اس وقت کے بہترین ہتھیاروں میں شامل کیا جاتا تھا۔
اس طرح کا ایک ہتھیار سویت یونین کا Ka 31 ہیلی کاپٹر بھی تھا۔
ایک ایسا ہیلی کاپٹر جس کے ساتھ اواکس کی طرح ریڈار فٹ ہوتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر اس ریڈار کی مدد سے دور فاصلے تک سمندری اور فضائی ٹارگٹ کو ٹریک کر سکتا ہے۔
ہیلی کاپٹر کو پرواز بھرنے کے لیے عام بحری جہاز کا ڈیک بھی کافی ہوتا ہے یعنی اسے عام اواکس طیاروں کی طرح کوئ لمبا رن وے درکار نہیں ہوتا۔
اس ہیلی کاپٹر کی مدد سے دشمن بحری جہاز کو قبل از وقت ٹریک کر کے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، یہ ایک ایسی نفسیاتی برتری تھی جو اس ہیلی کاپٹر کی مدد سے سویت یونین کی نیوی کو اس وقت حاصل ہوئ تھی جب سمندر میں ایسے اثاثے بہت کم دستیاب ہوتے تھے۔
وقت بدلا، ہتھیاروں میں جدت آئ لیکن یہ ہیلی کاپٹر ابھی بھی بھارت اور روس کی نیوی کی سروس میں موجود ہے۔
نقص :
چونکہ یہ ایک پرانا ہیلی کاپٹر ہے اس لیے اس میں ایک PESA ریڈار نصب ہے جسے جیم کیا جا سکتا ہے، اسکی رینج صرف ڈیڑھ سو کلومیٹر تک ہے، اسے مودیفائ کرنا بھی مشکل ہے کیونکہ ہیلی کاپٹر کے انجن طاقتور ریڈار کو پاور مہیا نہیں کر سکتے، مزید یہ کہ اس ہیلی کاپٹر کے ریڈار میں ٹارگٹ کو لاک کرنے کی صلاحیت بھی موجود نہیں۔
08/03/2026
🚨 افسوسناک واقعہ | میانوالی
میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلتے ہوئے کار میں داخل ہونے والے تین بچیوں اور ایک بچے کی دم گھٹنے سے جان چلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے گاڑی میں داخل ہوئے، دروازہ لاک ہو گیا اور وہ باہر نہ نکل سکے۔
یہ سانحہ تمام والدین کے لیے ایک اہم یاد دہانی ہے کہ کھڑی گاڑیوں کو ہمیشہ لاک رکھیں، چابیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، اور بچوں پر نظر رکھیں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے، اور ہم سب کو ایسی آزمائشوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
#میانوالی
اسپین نے سمندر میں دیوار بنا دی، مراکشی تارکینِ وطن اب داخل نہیں ہو سکیں گے!
ہسپانوی حکومت نے غیر قانونی آمد کو روکنے کے لیے مراکش کی سرحد کے قریب سمندر میں 1,600 فٹ لمبی تیرتی ہوئی سیکیورٹی دیوار نصب کر دی ہے۔
یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب محض 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً 60,000 افراد سمندری راستے سے سیوٹا (Ceuta) میں داخل ہو گئے تھے۔ جھیں اگلے 24 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز نے واپسی پر مجبور کر دیا تھا۔ سیکورٹی ادارون سے تصادم میں 72 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیاسپین نے سمندر میں دیوار بنا دی، مراکشی تارکینِ وطن اب داخل نہیں ہو سکیں گے!
ہسپانوی حکومت نے غیر قانونی آمد کو روکنے کے لیے مراکش کی سرحد کے قریب سمندر میں 1,600 فٹ لمبی تیرتی ہوئی سیکیورٹی دیوار نصب کر دی ہے۔
یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب محض 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً 60,000 افراد سمندری راستے سے سیوٹا (Ceuta) میں داخل ہو گئے تھے۔ جھیں اگلے 24 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز نے واپسی پر مجبور کر دیا تھا۔ سیکورٹی ادارون سے تصادم میں 72 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں
08/02/2026
: محکمہ انسداد دہشتگری کی لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پاکپتن، گوجرانوالہ، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا اور جہلم میں کاروائیاں: بھارتی دہشتگرد ایجنسی را کے 5 ایجنٹوں سمیت 54 دہشتگرد گرفتار
: پنجاب حکومت کا 101 تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی ریاض ائیر کا 14 اگست سے سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
08/02/2026
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد جہنم واصل: فائرنگ کے تبادلے میں میجر حافظ احسان الٰہی (سکنہ میانوالی) جام شہادت نوش کرگئے، ترجمان پاک فوج
08/01/2026
📍"ڈی جی آئی ایس پی آر نے بی ایل اے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے بی ایل اے کی خاتون دہ-شت گرد شہناز پر مبنی بدنامِ زمانہ پروپیگنڈا ویڈیو کی جغرافیائی لوکیشن ظاہر کر دی، جس سے تصدیق ہوئی کہ یہ ویڈیو افغا!نستان میں فلمائی گئی تھی۔"
07/31/2026
🚨 کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں المناک حادثہ
کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد اب تک 34 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
🖤 کان کن ملک کی معیشت کے خاموش ہیروز ہیں۔ ان کی حفاظت کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات اور جدید سیکیورٹی نظام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
📌 مزید مستند اور بروقت خبروں کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
District Karak Kpk
California City, CA
27900
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Haris khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.